نگاه نو- امریکی فوج نے بدھ کی صبح سویرے جنوبی ایران میں متعدد مقامات پر جارحانہ حملوں کی اطلاع دی۔ دہشت گرد تنظیم سینٹ کام (امریکی فوج کی مرکزی کمان) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں، جنوبی ایران میں متعدد مقامات پر جارحانہ حملے کیے گئے ہیں۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “امریکی مرکزی کمان کی افواج نے ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں معصوم شہری عملے پر مشتمل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے اور حملہ کرنے کی بھاری قیمت وصول کی جا سکے”۔
سینٹ کام نے اپنے دعووں میں مزید کہا کہ “امریکی حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر ایران کے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ ایران کی یہ کھلی جارحیت بلاوجہ، خطرناک اور آتش بندی کی صریح خلاف ورزی تھی”۔
چند گھنٹے بعد، ایکسیوس ویب سائٹ نے ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کے حوالے سے لکھا کہ “آج رات ایران میں کیے گئے حملے تقریباً دس دن قبل ہونے والے حالیہ حملوں کے مقابلے میں چار یا پانچ گنا زیادہ وسیع اور طاقتور تھے”۔
امریکی فوج کے اس بیان کے ساتھ ہی مقامی ذرائع نے بندرعباس، قشم اور سیریک شہروں میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

