نگاہ نو – سید عباس عراقچی نے پیر ٢٢ جون کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں سوئٹزرلینڈ کے شہر بورگن اسٹاک میں ہونے والی چار فریقی مذاکرات کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور قطر کی مسلسل اور انتھک کوششوں نے لبنان میں جنگ ختم کرنے کی راہ میں اہم پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر لگی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں، سمندری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، کچھ منجمد اثاثے بھی چھوڑ دیے گئے ہیں، اور ایران کے لیے ایک بڑا منصوبۂ تعمیر نو اور معاشی ترقی بھی نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے، قطر کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ لوسرن جھیل کے اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر اور پاکستان کی ثالثی میں مثبت ماحول میں ختم ہوا اور اس میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

