نگاه نو- شعبہ تعلقات عامہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ امریکی جارحیت کے جواب میں علاقے میں امریکی دہشت گرد فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور اگر جارحیت دوبارہ ہوئی تو ہمارا جواب اس سے وسیع تر ہوگا۔
شعبہ تعلقات عامہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بیان:
بسم اللہ قاصم الجبارین
فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ ۚ
جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد، چند گھنٹے قبل عہد شکن امریکی حکومت نے بھی ہمیشہ کی طرح اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی اور آبنائے ہرمز میں ایک متخلف جہاز کی غیر مجاز راستے سے آمد و رفت کو روکنے کے بہانے جمہوریہ اسلامی ایران کے ساحلوں پر فضائی حملہ کیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فوج نے اس جارحیت کے جواب میں علاقے میں امریکی دہشت گرد فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بند 5 کے مطابق آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کے کنٹرول کے انتظامات کا تعلق جمہوریہ اسلامی ایران سے ہے، لیکن امریکہ نے مختلف حلقوں کو اکسانے کے ذریعے اس ذمہ داری کی خلاف ورزی کی کوشش کی، جس کا ضروری جواب دیا گیا اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ اگر جارحیت دوبارہ ہوئی تو ہمارا جواب اس سے وسیع تر ہوگا۔

