نگاه نو- سیکرٹری اعلیٰ کونسل برائے قومی سلامتی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر کو واضح پیغام دیا کہ ایرانی قوم دھمکیوں کی زبان نہیں سمجھتی۔
محمد باقر ذوالقدر، سیکرٹری اعلیٰ کونسل برائے قومی سلامتی، نے ٹرمپ کے بیانات پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہیں جس نے آج 91 ملین ایرانیوں کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے ایک ایسے ملک کے صدر کی حیثیت سے جس کی تاریخ محض 250 سال ہے، ہزاروں سال پرانی ایرانی تہذیب کے خاتمے کی بات کی تھی، مگر اس کا انجام سوائے ناکامی، مجبوری اور جنگ بندی و مذاکرات کی درخواست کے کچھ نہیں رہا۔
ذوالقدر نے مزید کہا کہ ایرانی قوم دھمکی کی زبان سے بیگانہ ہے، لہٰذا امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ گفتگو کریں، بصورت دیگر انہیں اس سے مختلف جواب دیا جائے گا۔

