نگاه نو- عرب ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ مزاحمتی گروپس نے آج شلمچہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے جواب میں کویتی گراؤنڈ فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
ان ذرائع نے بتایا کہ اس ہیڈکوارٹر میں تعینات افواج نے آج سے قبل ایران اور عراق کے درمیان شلمچہ بارڈر کراسنگ کو نشانہ بنایا تھا۔
مذکورہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ کویت کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کیا گیا، جس سے گراؤنڈ فورسز کی کمانڈ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ مزاحمتی گروپس کا یہ حملہ اس حملے کا فوری جواب تھا جس میں شلمچہ بارڈر کراسنگ پر ایرانی اور عراقی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

