نگاه نو- عرب میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج کے ٹیکٹیکل میزائیل سسٹمز نے کویت کی سرزمین سے ایران کے شہر آبادان کی طرف میزائیل داغے ہیں۔
مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح کویت کی جانب سے جمہوری اسلامی ایران کے مختلف علاقوں پر میزائیل حملے کی تصدیق کی ہے۔ عرب میڈیا بشمول “صابرین نیوز” نے تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج کے ٹیکٹیکل میزائیل سسٹمز کویت سے آبادان کی طرف فائر کیے گئے۔
نیز “نایا” میڈیا نے لکھا کہ کویت میں امریکی اڈوں سے “ہیمارس” میزائیل ایران کی طرف داغے جا رہے ہیں۔
دوسری طرف امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سنت کام) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ایران کے میزائیل آپریشن کے جواب میں وہ ایران کی سرزمین پر جارحانہ حملے کر رہے ہیں۔

