نگاه نو- مقامی ذرائع نے بدھ کی صبح متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی شہر کے صنعتی علاقے “جبل علی” میں بیس منٹ کے دوران کم از کم سات دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مقامی ذرائع نے جبل علی بندرگاہ سے دھوئیں کے عظیم ستونوں کے اٹھنے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

