نگاه نو- ترجمانِ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ بحری کنٹرول ریڈار جو صخرہ سلامہ پر نصب تھا اور امریکی فضائی کنٹرول ریڈار جو عمان کے علاقہ غنم میں موجود تھا، تباہ کر دیے گئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن نصر ۲ کے حوالے سے جاری کردہ اپنے اعلامیہ نمبر ۲۱ میں کہا ہے:
بسم الله القاصم الجبارین
وقاتلوهم حتی لا تکون فتنه
اس اعلامیہ میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجاہدین اسلام کی جوابی کارروائی کے سلسلہ میں آج صبح سویرے سپاہ کی بحری فوج نے آپریشن نصر ۲ کی تیرہویں لہر کے دوران ”یا اباعبداللہ الحسین“ کے پربرکت رمز کے تحت اور صوبہ خوزستان، بوشہر، ہرمزگان اور سیستان و بلوچستان کے تمام پرجوش عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، صخرہ سلامہ پر موجود بحری کنٹرول ریڈار اور عمان کے علاقہ غنم میں واقع امریکی فضائی کنٹرول ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی کا سلسلہ پوری مضبوطی کے ساتھ جاری رہے گا، جس طرح عوام کا جانثارانہ جذبہ بعثت ہے۔ نیز اللہ کے فضل سے آبنائے ہرمز اب بھی سپاہ کی بحری فوج کے بہادر جوانوں کے قبضہ میں ہے۔
وماالنصر الا من عندالله العزیز الحکیم

