نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

عراق کے شہر سلیمانیہ میں شدید دھماکوں کی آواز

نگاه نو- المیادین نیٹ ورک نے عراق کے کردستان علاقے میں واقع سلیمانیہ شہر سے کئی دھماکوں کی آواز آنے کی اطلاعات دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج نے دہشت گردوں کے اس ٹھکانے کو درست اور وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں سپاہ کی زمینی فوج کے ڈرون حملوں کے نشانے پر لگی آگ کو وسیع پیمانے پر بھڑکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Leave a Comment