نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

متخلف جہاز کو آبنائے ہرمز میں حادثہ/ سپاہ کی سخت وارننگ

نگاه نو- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین بے ضابطہ بحری جہازوں میں سے ایک کو آگ لگ گئی جبکہ دو دیگر تیزی سے پیچھے ہٹ گئے۔ یہ جہاز آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سپاہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تین تیل بردار بحری جہاز، امریکی فوج کے اشتعال اور بہکاوے میں آ کر، آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے چاہ رہے تھے۔ تاہم ان میں سے ایک جہاز میں دھماکے اور شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دوسرے دو جہازوں نے فوری طور پر رفتار بدلی اور واپس لوٹ گئے۔

اس اعلان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر سپاہ کی بحری فوج کے کنٹرول میں ہے۔ جب تک امریکہ کے علاقے میں اشتعال انگیزی جاری رہے گی، یہ آبنائے مکمل طور پر بند رہے گی اور کوئی بھی تیل بردار جہاز اس میں داخل یا خارج نہیں ہو سکے گا۔ مزید متنبہ کیا گیا کہ جو بھی جہاز امریکہ کے دام میں آ کر ایران کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر گزرنے کی کوشش کرے گا، اسے اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اطلاعیے کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ اس خلاف ورزی پر تعزیری کارروائی بھی کی جائے گی۔

اس سے قبل بحریہ سپاہ کے کمانڈر نے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا داخلہ اور خارجی راستہ متعین اور ہمارے قطعی کنٹرول میں ہے۔ متبادل راستوں کو غیر محفوظ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ ان کا استعمال سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا۔

Leave a Comment