نگاه نو
اخبار مهم

مرکزی کمیٹی برائے عقیدت و احترام شہید امام مجاہد : الوداع اور تدفین کی تقریبات عاشورا کے بعد ہوں گی

مرکزی کمیٹی برائے عقیدت و احترام شہید امام مجاہد حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا :

ہم نے امام مجاهد شہید حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور رہبر انقلاب اسلامی کے خاندان کے دیگر شہداء کے آخری الوداع، جنازے اور تدفین کی تقریبات کو بڑی شان سے منعقد کرنے کے لیے بہت منصوبہ بندی کی ہے۔ اس سلسلے میں ہم آگاہ کرتے ہیں کہ ملک اور بیرون ملک کے میڈیا پر تقریبات کے وقت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں جو قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ سب غلط ہیں۔ ان کی وجہ سے بہت سے لوگ جو ان عظیم تقریبات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پریشان ہیں۔

رہبر شہید انقلاب اسلامی ہمیشہ امام حسین علیہ السلام کے غم میں عزاداری کو بڑی اہمیت دیتے تھے۔ چنانچہ اس بار بھی پوری دنیا خصوصاً ایران کے کونے کونے میں عزاداری کے جلسے ہوں گے۔ الوداع، جنازہ اور تدفین کی تقریبات محرم کے پہلے دس دنوں کے بعد ہوں گی۔ اس سے پہلے مختلف ذمہ دار ادارے اور رضاکار گروپ عزادار عوام کی بہتر خدمت کے لیے آخری تیاریاں مکمل کر لیں گے۔

اس تقریب کی تمام تفصیلات مناسب وقت پر ہماری طرف سے بتا دی جائیں گی۔

Leave a Comment