نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

امارات کی دو سوپر ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائلوں کی زد میں/ ٹینکرز کے تفصیلات

نگاه نو- امارات سے تعلق رکھنے والے دو سوپرٹینکرزممباسا اورالبحیہ ،آج صبح سلطنت عمان کے پانیوں میں اور اسٹریٹجک آبنائے ہرمز کے قریب حملے کی زد میں آئے۔

سینٹ کام ان ٹینکرز کی مدد فراہم کررہا تھا۔ اس سے قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی حصہ جسے عمانی راہداری کہا جاتا ہے، غیر محفوظ ہے۔

نشانہ بننے والے دونوں جہازوں کی شناخت درج ذیل بتائی گئی ہے:

  • ٹینکر “ممباسا بی” (Mombasa B) جس کا رجسٹریشن نمبر IMO 9739501 ہے۔
  • ٹینکر “البحیہ” (Al Bahyah) جس کا رجسٹریشن نمبر IMO 9937799 ہے۔

دونوں ٹینکر جب میزائلوں سے متاثر ہوئے، اس وقت عمانی پانیوں میں اور آبنائے ہرمز کے داخلی راستے کے قریب سفر کر رہے تھے۔

کشتی البحیہ اور ممباسا، خام تیل کے ٹینکر ہیں جن کا جھنڈا لائبیریا ہے۔ یہ جہاز تجارتی بنیادوں پر ابوظہبی کی سرکاری ملکیت والی کمپنی “ادنوک” کے ماتحت ادارے “ادنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز” کے زیر انتظام اور زیر کارروائی ہیں۔

Leave a Comment