نگاه نو- امریکی دہشت گرد افواج نے ایران کے خلاف اپنی جاریہ کارروائیوں کے سلسلے میں آج رات بھی ملک کے مختلف حصوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ صوبائی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی دہشت گرد فورسز نے لگاتار بارہویں رات ایران کی سرزمین پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ ان حملوں کی تازہ ترین تفصیلات درج ذیل ہیں۔
رات ۱۲ بجے – سیریک کے قریب دھماکوں کی آواز سنی گئی
آدھی رات کے قریب مشرقی ہرمزگان کے سیریک علاقے کے قریب کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں سیریک کے بخش بمانی کے علاقے سے آئی ہیں۔ تاہم ابھی تک ان دھماکوں کی نوعیت اور ماخذ کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
رات ۱۲:۴۳ – رامشیر کے قریب اسفالٹ گودام کے شیڈ پر میزائل حملہ
صوبہ خوزستان کے نائب گورنر نے بتایا کہ رامشیر کے گردونواح میں اسفالٹ گودام کے ایک شیڈ کو امریکی دہشت گرد دشمن نے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
رات ۱۲:۵۵ – بوشہر میں دو دھماکوں کی آواز
بوشہر کے عوام نے شہر کے قریب سے دو دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ ابھی تک دھماکوں کی صحیح جگہ اور وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ بوشہر کے ڈپٹی کمشنر نےامریکی دشمن کے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند لمحات قبل صوبائی مرکز میں ایک جگہ کو امریکی میزائلوں نے نشانہ بنایا۔
صبح ۳:۳۰ – شلمچہ بارڈر ٹرمینل کے قریب میزائل حملہ
صوبہ خوزستان کے نائب گورنر برائے سیکیورٹی ولی اللہ حیاتی نے اعلان کیا کہ چند منٹ قبل شلمچہ سرحد پر مسافر ٹرمینل کے گردونواح کو امریکی دہشت گرد دشمن کی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں اب تک ۲ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ تاہم شلمچہ بارڈر پر آمد و رفت جاری ہے اور امدادی کارروائیاں موقع پر جاری ہیں۔
صبح ۳:۴۰ – اسلام آباد غرب کے قریب دشمن کا حملہ
اسلام آباد غرب کے ضلعی کمشنر نے بتایا کہ صبح تقریباً ۳:۴۰ بجے امریکی دہشت گرد افواج کے حملے کے نتیجے میں شہر کے گردونواح میں دو دھماکے ہوئے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صبح ۳:۵۰ – اندیمشک شہر کے قریب میزائل حملہ
صوبہ خوزستان کے نائب گورنر نے اطلاع دی کہ اندیمشک شہر کے گردونواح میں ایک جگہ کو امریکی دہشت گرد دشمن نے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
صبح ۴:۰۰ – بوشہر پر دوسرا فضائی حملہ
بوشہر کے نائب گورنر نے بتایا کہ صبح تقریباً ۴ بجے بوشہر پر دوسرا میزائل حملہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں امریکی دشمن نے ایک فوجی مقام کو اپنی کارروائی کا ہدف بنایا۔

