نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

امریکی MQ-9 ڈرون ایک بار پھر ایرانی فضائی دفاع کا نشانہ

نگاه نو- سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے امریکی فوج کے 52ویں MQ-9 ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کی کارروائی میں تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ آج علی الصبح 2 بج کر 29 منٹ پر امریکی فوج کا 52واں MQ-9 ڈرون سپاہ پاسداران کے جدید فضائی دفاعی نظام کی فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کی گئی، جس کے دوران MQ-9 ڈرون کو جزیرہ قشم کی فضائی حدود میں تلاش کر کے تباہ کر دیا گیا۔

Leave a Comment