نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

ایران کے شہر کنارک میں نیول ملٹری زون دشمن کی فضائی کارروائی کا نشانہ

نگاه نو- صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوب میں واقع کنارک کے ڈپٹی کمشنر محمد یونس حقانی نے تصدیق کی ہے کہ اس شہر کے بحری فوجی علاقے میں جمعرات کی شام دو مرتبہ دھماکے ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ شام کے وقت دو مرحلوں میں دشمن کے جنگی طیاروں کا نشانہ بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ محکموں، امدادی اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے کے ابعاد اور تفصیلات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment