نگاه نو- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک اعلامیے میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کے ہائی مارس راکٹ سسٹمز، جو کویت کے عریفجان بیس پر موجود ہیں، کو نشانہ بنایا گیا۔
اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:
بڑے شیطان کی جانب سے ہمارے ملک کے بعض علاقوں پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں، چند گھنٹے قبل آپریشن صاعقہ کے اٹھارویں مرحلے کے دوران، فوج کی زمینی افواج نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے کویت کے عریفجان بیس پر تعینات امریکی دہشت گرد فوج کے ہائی مارس راکٹ سسٹمز کو نشانہ بنایا۔
ہائی مارس ایک متحرک راکٹ سسٹم ہے جو زمینی اہداف کے خلاف تیزی سے نقل مکانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان سسٹمز کے نشانہ بننے سے دشمن کی جارحانہ کارروائیوں میں حملہ آور اور دفاعی تہوں کو نقصان پہنچا ہے اور اس کی میزائل قوت میں کمی واقع ہوئی ہے، جو اس کے تجاوزاتی جرائم کو کم کرنے کا باعث بنے گی۔

