نگاه نو- قرارگاه مرکزی حضرت خاتمالانبیاء نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے ایٹمی مراکز پر حملہ کیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکہ، اس کے اتحادیوں اور اس سرکش و شریر ملک کے حامیوں کے تمام مفادات کو طاقتور حملے کا نشانہ بنائیں گی۔
قرارگاه مرکزی حضرت خاتمالانبیاء نے ایک اعلامیہ جاری کرکے امریکہ کی جانب سے ایران کے حساس اور ایٹمی مراکز کے خلاف دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ “مجرم امریکہ ایران کے ایٹمی اور حساس مراکز کو حملے کی دھمکی دے رہا ہے”۔
قرارگاه مرکزی حضرت خاتمالانبیاء نے اس بات پر زور دیا کہ “اگر امریکہ کی جارح اور دہشت گرد فوج اس مرحلے میں داخل ہوتی ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کو خطے میں جنگ کی توسیع تصور کرے گا”۔
اعلامیہ کے مزید حصے میں کہا گیا ہے کہ “اس طرح کے اقدام کی صورت میں امریکہ، اس کے اتحادیوں اور اس سرکش و شریر ملک کے حامیوں کے تمام مفادات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقتور کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا”۔

