نگاه نو- شیطان اکبر کی بار بار کی شرارتوں اور عہد شکنیوں کے جواب میں آج صبح آپریشن صاعقہ کے انیسویں مرحلے میں ایرانی فوج نے کویت میں تین اہم امریکی اڈے: کیمپ عریفجان میں انتظامی عمارتوں اور سمت یاب اینٹینا کو، کیمپ العدیری میں ہیلی کاپٹروں کے گروہی پارکنگ ایریا کو، اور کیمپ احمدالجابر میں امریکی دہشت گرد افواج کی تعیناتی کی عمارت کو اپنے حملہ آور ڈرونز کا نشانہ بنایا۔
عریفجان کا اڈہ جنوب مغربی ایشیا میں امریکی زمینی فوج کے دستوں اور کمانڈ ہیڈکوارٹر کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ جبکہ العدیری کا اڈہ امریکی بحری اور فضائی افواج کے اپاچی، چینوک اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کا مقام ہے۔
احمدالجابر اڈہ مغربی ایشیا میں امریکی جارح فوج کی رسد و مدد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اس نے امریکی فضائی کارروائیوں اور نگرانی کے آپریشنز میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد افواج کی شرارتوں کی وجہ سے علاقے کی امنیت متاثر ہوئی ہے اور اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج امریکہ کے خلاف اس جنگ میں علاقے میں امن و سکون بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

