نگاه نو- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کا بیان:
بسم اللہ القاصم الجبارین
فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُواْ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ
ایران عزیز کے شریف اور بہادر لوگو!
وہ عزم و ہمت جو کروڑوں افراد کی بے مثال تشییعی مجلس میں ظاہر ہوئی اور جس نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا، اب وہی عزم تمہارے مجاہدین کی جنگی کاوشوں میں جلوہ گر ہے۔
سپاہ پاسداران کے فضائی شعبے کے مجاہدین نے بچہ کش امریکی فوج کی جارحیت کے جواب کے تیسرے مرحلے میں عمان کی بندرگاہ دقم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے ایندھن بھرنے والے پلیٹ فارمز اور بحری بیڑے کے لوجسٹک سپورٹ مراکز کو بھاری اور غافلگیرانہ حملے کے ذریعے تہس نہس کر دیا ہے۔
و ما النصر الا من عند الله العزیز الحکیم

