نگاه نو- جمہوری اسلامی ایران کی فوج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران صاعقہ آپریشن کے بارہویں مرحلے میں کویت میں موجود امریکی دہشت گرد فوج کے امدادی اڈوں کو تخریبی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔
یہ کارروائی مستکبر دشمن کے مظالم کے جواب میں اور اس سرزمین کے شہیدوں کے پاک خون کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی۔ اس مرحلے میں ایرانی فوج کے ”آرش“ نامی تخریبی ڈرون نے کویت میں امریکی دہشت گرد اور بچہ کش فوج کے دستوں اور رسد و امداد کے مراکز کو دقیق نشانہ بنایا۔
ایرانی فوج نے اس موقع پر تاکید کی ہے کہ وہ اپنی تاریخی پشت پناہی، عوامی حمایت، جنگی تجربے اور مکمل تیاری کے بل بوتے پر ہر قسم کے دباؤ یا خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری چوکسی اور اقتدار کے ساتھ کمر بستہ ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اسے یقین کامل ہے کہ یہ قدیم سرزمین اور اس کی تاریخ ساز، بہادر قوم، اللہ کی نصرت کے ساتھ، مکاری اور بدخواہ دشمن پر فتح پا لے گی۔

