نگاه نو
اخبار مهمجنگ رمضان

رہبر انقلاب: میری اپنی بنیادی رائے مختلف تھی مگر صدر کے عہد کی وجہ سے منظوری دے دی

نگاه نو- رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے صدور کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیام میں انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ان کی اپنی بنیادی رائے اس معاملے میں مختلف تھی، تاہم صدر جمہوریہ کی جانب سے قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خود اور دیگر اراکین کی طرف سے عوامی حقوق اور مزاحمتی محاذ کے تحفظ کے حوالے سے دی گئی ذمہ داری اور اس کی قبولیت کے واضح عہد کی بنا پر انہوں نے اس کی اجازت دے دی۔

رہبر انقلاب کا پیغامِ عوام، درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ایران کی پُر جوش اور وفادار قوم!

جیسا کہ آپ کو معلوم ہو چکا ہے، ایران اور امریکہ کے صدور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے ذمہ دار حکام نے نہایت خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ بھرپور کوششیں کیں، اور یقیناً امریکی صدر نے مجبوری کی حالت میں ہر طرح کے ذرائع کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا۔

میری اپنی بنیادی رائے اس بارے میں مختلف تھی، لیکن محترم صدر جمہوریہ نے بحیثیت قومی سلامتی کونسل کے سربراہ، اپنی جانب سے اور دیگر اراکین کی طرف سے، ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے حقوق کے تحفظ کا جو عہد مجھ سے کیا اور اس ذمہ داری کو قبول کرنے کی صراحت کی، اسی وجہ سے میں نے اس کی اجازت دی۔

انہوں نے یہ بھی صاف الفاظ میں کہا ہے کہ اگر امریکی فریق زیادتی کرنا چاہے گا تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔ اب اس لمحے سے ہم، یعنی آپ سرفراز قوم اور یہ معمولی خادم، مذکورہ شرائط کی تکمیل کے منتظر ہوں گے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ مستقبل میں ہونے والی روبرو مذاکرات کا مطلب دشمن کی رائے کو قبول کرنا ہرگز نہیں ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی نیک دعائیں ایرانی قوم کے لیے ہر قسم کی نصرتیں اور فتوحات لے کر آئیں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید مجتبی حسینی خامنہ ای

2026/June/18

Leave a Comment