نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

قرارگاه خاتم الانبیاء: ایران کا بحری ناکہ بندی کی کوشش جنگ کی توسیع کے مترادف ہے

نگاه نو- مرکزی کمانڈ خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کا حالیہ اقدام علاقہ میں جنگ کی توسیع کے مترادف ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکی دہشت گرد فوج کی کسی بھی دھمکی یا شرانگیزی کو بے جواب نہیں چھوڑیں گی اور اس کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔

کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ انتباہی متن کی تفصیل درج ذیل ہے:

امریکا علاقہ میں اپنی شرانگیزی اور عدم تحفظ کو جاری رکھتے ہوئے اور ایران کے خلاف غیر قانونی بحری ناکہ بندی کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے گزشتہ تین روز کے دوران ہمارے ملک کے ساحلی اور سرزمینی پانیوں میں ایرانی تجارتی جہازوں اور تیل بردار بحری جہازوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

ہم واضح طور پر خبردار کرتے ہیں کہ امریکا کا یہ اقدام علاقہ میں جنگ کی توسیع شمار کیا جائے گا اور جس طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے عملی میدان میں ثابت کیا ہے، اسی طرح وہ امریکی دہشت گرد فوج کی ہر قسم کی دھمکی اور شرانگیزی کو بے جواب نہیں چھوڑیں گی اور اس کا سخت جواب دیں گی۔

Leave a Comment