نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

وائٹ ہاؤس: ٹرمپ اور نتنیاہو کے درمیان ایران پر مشاورت جاری

نگاه نو- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی ملاقات میں ایران اور لبنان سمیت دیگر علاقائی امور زیر بحث آئیں گے۔

ایک امریکی عہدیدار نے پیر کی شام کو بتایا کہ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور لبنان سے متعلق معاہدوں پر گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل مختلف حلقوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں کن موضوعات پر بات ہوگی، تاہم وائٹ ہاؤس نے اب واضح کیا ہے کہ ایران ایجنڈے کا اہم حصہ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روسی نیوز ایجنسی ریانووستی کو بتایا کہ ٹرمپ نیتن یاہو سے ایران سے متعلق تنازع، لبنان کے سہ فریقی فریم ورک معاہدے میں پیش رفت اور ابراہیم معاہدوں کی توسیع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیتن یاہو پیر کو امریکی صدر کی دعوت پر واشنگٹن پہنچیں گے اور منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Comment