نگاه نو- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی صبح ایک صہیونی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیل سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
صدرِ امریکہ نے اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۴ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل ایران کے خلاف خود مختارانہ کارروائی کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکہ یقینی طور پر اس کی حمایت کرے گا۔
چینل کے میزبان نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ اگر اسرائیل اکیلے ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ کر لے تو کیا امریکہ اس کا دفاع کرے گا؟ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا: “یقیناً “۔

