نگاه نو
اخبار روزجنگ رمضان

ایرانی فوج کا امریکی اڈوں پر ڈرون حملوں کا تازہ سلسلہ

نگاه نو- ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی علاقوں پر امریکی جارحیت کے جواب میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے چند گھنٹے قبل اپنے تباہ کن ڈرونوں کے ذریعے کویت میں موجود امریکی دہشت گرد فوج کے پیٹریاٹ نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ ایرانی فوج کے ڈرون حملوں کی ایک اور لہر میں بحرین میں موجود امریکی بچہ کش فوج کے مواصلاتی نظام اور ریڈار اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے آخر میں تاکید کی گئی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے واضح تنبیہ کی ہے کہ خطے میں اس قسم کی حرکتوں اور عدم تحفظ کے نتائج کا ذمہ دار امریکی صیہونی دشمن ہوگا۔ مزید یہ کہ اگر اس قسم کے حملے دہرائے گئے تو انہیں زیادہ سخت جوابات دیے جائیں گے۔

Leave a Comment