نگاه نو- عراقی ذرائع نے بدھ کی صبح سعودی فوج کی جانب سے کربلا صوبے میں اربعین حسینی کے زائرین اور مواکب پر میزائل اور توپ خانے سے حملوں کی اطلاع دی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے اشتراک سے عراق میں مزاحمتی گروہوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا “صابرین نیوز” اور “نایا” نے رپورٹ کیا کہ الحشد الشعبی تنظیم کے اڈے بصرہ، واسط، نینوی اور کربلا کے صوبوں میں سعودی-امریکی حملوں کا نشانہ بنے۔
اس سے قبل امریکی فوج نے بھی بدھ کی صبح اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے سعودی عرب کی فوج کے ہمراہ عراق میں مزاحمتی اڈوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

